امریکا نے اخوان المسلیمین کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کی تیاری کر لی ہے۔ فیصلے کے بعد تنظیم پر بڑے پیمانے پر پابندیاں لگائیں جائیں گی۔ امریکی میڈیا کے مطابق مصر کے صدر السیسی نے ڈونلڈ ٹرمپ سے اخوان المسلیمین کو دہشت گرد قرار دینے کی اپیل کی تھی۔ وائٹ ہاؤس کی سیکرٹری سارہ سینڈرز نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے۔ فیصلے کے بعد تنظیم کے خلاف معاشی اور سفری پابندیاں عائد کی جائیں گی۔ مشرق وسطیٰ میں تنظیم کے دس لاکھ سے زائد ارکان ہیں۔
0 Comments