Pakistan

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

آپ اپنا واٹس ایپ اکاونٹ کس طرح محفوظ بنا سکتے ہیں؟


1- سیٹنگز میں جا کے فنگر پرنٹس یعنی بائیومیٹرکس کی مدد سے وٹس ایپ محفوظ بنائیں
2- وٹس ایپ پر سکرین لاک لگائیں اور سٹرونگ پاسورڈ --- یعنی 123456 کی بجائے کچھ اور پاسورڈ رکھیے
3- ڈیٹا کا کلاؤڈ بیک اپ ختم کر دیں، اگر بیک اپ چاہیے تو یقینی بنائیں کہ انکرپٹڈ طریقے سے ہی ڈیٹا بیک اپ ہو گا
4- پبلک وائے فائے کا استعمال مت کریں
5- روزانہ سیٹنگز میں جا کے لنکڈ ڈیوائسز دیکھیے، بہتر ہے کہ دیکھنے کے بجائے انہیں روزانہ اڑا دیں، نئے سرے سے لاگ ان کرنے میں زیادہ مشقت نہیں ہوتی
6- 2 فیکٹر اتھینٹیکیشن یقینی بنائیں --- یعنی دو جگہ سے ویریفائی ہو گا کہ آپ ہی ہیں یا کوئی ہیک کر رہا ہے
7- اہم چیٹس کے لیے سیکیورٹی کوڈ کی سہولت وٹس ایپ میں موجود ہے، اسے استعمال کریں
8- کسی بھی قسم کے لنک پر کلک کرنے سے پہلے اطمینان کر لیں یہ کہاں سے آیا ہے اور کیا ہو سکتا ہے
9- وٹس ایپ ہمیشہ اپ ڈیٹ رکھیں
10- وٹس ایپ کی سیکیورٹی اپ ڈیٹس نظر انداز مت کریں


Post a Comment

0 Comments