Pakistan

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

آزادی کے بعد پہلی مرتبہ بھارتی معیشت کساد بازاری میں داخل

بھارت کی معیشت جولائی اور ستمبر کے دوران 7 اعشاریہ 5 فیصد سکڑنے سے بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی بڑی ترقی یافتہ اور ابھرتی ہوئی معیشتوں میں شامل ہو گئی کیونکہ یہ آزادی کے بعد پہلی مرتبہ تکنیکی کساد بازاری میں داخل ہوئی ہے۔ اے ایف پی کے مطابق سرکاری اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ معیشت کساد بازاری میں داخل ہو گئی ہے۔ اگرچہ گزشتہ سہ ماہی میں ریکارڈ 23 اعشاریہ 9 فیصد سکڑنے کے مقابلے میں اعداد و شمار میں بہتری تھی تاہم یہ اس طرف اشارہ کرتے ہیں کہ ایشیا کی تیسری بڑی معیشت سخت مقابلہ کر رہی ہے۔ یہ طلب کو بحال کرنے اور روزگار پیدا کرنے کی کوششوں میں ہے جبکہ کورونا وائرس کا انفیکشن بڑھ رہا ہے۔ تاہم مسلسل 2 سہ ماہیوں میں معیشت کے سکڑنے کا مطلب ہے کہ ملک 1947 کے بعد سے پہلی مرتبہ ’تکنیکی کساد بزاری‘ میں داخل ہو گیا ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ
 

Post a Comment

0 Comments