Pakistan

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے تنقید ’ناسمجھ‘ اور ’احمقانہ‘ ہے : ڈاکٹر فاؤچی

امریکہ میں وبائی امراض کے ماہر ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ان پر لگائے گئے الزامات اور کردار کشی کی کوششوں کو ’ناسمجھ‘ اور ’احمقانہ‘ قرار دیا ہے۔ ڈاکٹر فاؤچی کا کہنا تھا کہ ’انتظامیہ کا ایسا کرنے سے صدر کو ہی نقصان پہچنے گا۔ یہ ان کا برا تاثر قائم کرے گا۔‘ حالیہ دنوں میں ڈاکٹر فاؤچی اور امریکی صدر کے درمیان کورونا وائرس کے وبا سے نمٹنے کے لیے امریکی کوششوں کے اوپر اختلافات ہوئے ہیں اور وائٹ ہاؤس نے ڈاکٹر فاؤچی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ وائٹ ہاؤس نے ایک فہرست جاری کی جس میں ڈاکٹر فاؤچی کی جانب سے کورونا وائرس کے حوالے سے دیے گیے وہ بیانات تھے جو کہ بعد میں غلط ثابت ہوئے تھے۔

Post a Comment

0 Comments