Pakistan

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

امریکا اور چین کے درمیان تعلقات نازک موڑ پر پہنچ گئے

امریکا اور چین کے درمیان تعلقات نازک موڑ پر پہنچ  گئے ہیں اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین سے رابطے ختم کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فی الحال چینی صدر سے بات نہیں کرنا چاہتے اور وہ سب کچھ کر سکتے ہیں، اے ایف پی کے مطابق کورونا وائرس کے معاملے پر امریکی صدر چین سے ناخوش ہیں اور انہوں نے فوکس بزنس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اچھے تعلقات رہے ہیں لیکن فی الحال چینی صدر سے بات نہیں کرنا چاہتا، انہوں نے کہا کہ میں آپ کو ابھی بتارہا ہوں امریکا چین سے بدلے کا راستہ بھی چن سکتا ہے، امریکی صدر نے خاص طور پر کچھ نہیں بتایا لیکن ان کا لہجہ دھمکی آمیز تھا، ہمارے پاس کرنے کو بہت کچھ ہے اور ہم سب کچھ کر سکتے ہیں، ہم تمام تعلقات ختم کر سکتے ہیں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ

Post a Comment

0 Comments