Pakistan

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

کرونا وائرس پر کنٹرول کے لیے وائٹ ہاؤس نے گائیڈ لائنز جاری کر دیں

صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی عوام کو مل کر کرونا وائرس پر قابو پانے کے لیے کام کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس کے لیے آپ کو صحت سے متعلق ہدایات پر عمل کرنا ہو گا ۔  صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ تمام امریکی اس وبا کا مقابلہ کرنے کے لیے اکھٹے ہو جائیں جو قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اس سلسلے میں ٹھوس اقدامات کر رہی ہے، لیکن ان کوششوں کو کامیاب کرنے کے لیے عوام کے بھرپور تعاون کی ضرورت ہے۔ ٹرمپ نے وائرس پر قابو پانے کے لیے جو 15 روزہ منصوبہ پیش کیا وہ یہ ہے۔


ا- دس سے زیادہ افراد کے اجتماع سے گریز کیا جائے۔
2- ہوٹلوں ، ریستورانوں اور فوڈ کورٹس میں کھانا کھانے سے احتراز کیا جائے۔
3- بارز میں اکھٹے ہونے سے اجتناب کیا جائے۔
4- بڑی عمر کے افراد اور وہ لوگ جو مختلف نوعیت کی بیماریوں میں مبتلا ہیں، اپنا زیادہ تر وقت گھر پر گزاریں۔
5- نوجوان بھی یہ کوشش کریں کہ انہیں باہر نکلنے کی ضرورت کم پڑے۔
6- سکولوں میں جانے کی بجائے اپنی پڑھائی گھر میں رہ کر جاری رکھ۔ی جائے۔

صدر ٹرمپ نے بتایا کہ ان کی انتظامیہ پندرہ روز کے بعد ان ہدایات پر عمل درآمد کے نتائج کا جائزہ لے کر لائحہ طے کرے گی۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ میں روزانہ اپنا درجہ حرارت باقاعدگی سے چیک کر رہا ہوں اور وہ نارمل ہے ۔ مجھے وائرس کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ چند روز پہلے صدر ٹرمپ کی ملاقات برازیل کے ایک اعلی عہدے دار سے ہوئی تھی، جس میں بعد ازاں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔ امریکی عہدے داروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ وائرس جون جولائی تک جاری رکھ سکتا ہے جو دنیا کی سب سے بڑی معشیت کو مندی کی جانب دھکیل سکتا ہے۔

بشکریہ وائس آف امریکہ
 

Post a Comment

0 Comments