جراثیم کش ادویات بنانے والی کمپنیوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کورونا وائرس سے متعلق تجویز کو سختی سے مسترد کر دیا ہے. امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ جراثیم کش دوائیں جسم میں انجیکٹ کرنے سے شاید کورونا کے علاج میں مدد ملے۔ جراثیم کش ادویات بنانے والی دنیا کی بڑی کمپنیوں نے امریکی صدر کے اس بیان پر انتباہ جاری کیا ہے۔ جراثیم کش ادویات بنانے والی ایک معروف کمپنی نے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ اس کی مصنوعات کو جسم میں کسی صورت منتقل نہ کیا جائے۔ کمپنیوں کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ جراثیم کش ادویات صرف صفائی کے لیے دی گئی ہدایات کے مطابق استعمال کی جانی چاہئیں۔
0 Comments