Pakistan

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

امریکا نے یورپ کو گیس فراہم کرنے والی روسی پائپ لائن پر کام رکوا دیا

امریکا نے یورپ کو قدرتی گیس فراہم کرنے والی روسی پائپ لائن پر کام کرنے والی کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی جس کے بعد زیر تعمیر ’نارڈ اسٹریم ٹو‘ پر کام رک گیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی ممالک کو قدرتی گیس کی فراہمی کے لیے ’نارڈ اسٹریم ٹو‘ نامی زیر تعمیر گیس پائپ لائن میں شامل تعمیراتی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ اس پائپ لائن سے یورپی ممالک کو روس سے قدرتی گیس فراہم کی جانی تھی۔ یورپی ملک جرمنی 738 بلین ڈالر کی لاگت سے تعمیر ہونے والے اس منصوبے کا سب سے زیادہ مستفید ہونے والا ملک ہے اور صدر ٹرمپ کے فیصلے سے امریکا اور جرمنی کے درمیان تعلقات میں کشیدگی پیدا ہو گئی ہے۔

جرمنی کی سربراہ انجیلا میرکل کی ترجمان نے بھی امریکی پابندیوں کو مسترد کرتے ہوئے داخلی معاملات میں مداخلت قرار دیا۔ دوسری جانب روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے بھی امریکی پابندیوں پر سخت جوابی اقدام کرنے کے عزم اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے اور ایسے کسی بھی اقدام سے اجتناب برتنا ہو گا جس سے پر امن خطے میں کشیدگی پیدا ہوجائے جو کسی بھی طرح کسی کے بھی حق میں بہتر نہیں ہو گی۔ یورپی یونین نے بھی ان پابندیوں کی شدید مذمت کی ہے۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

Post a Comment

0 Comments