Pakistan

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

سعودی عرب جی-20 کی صدارت حاصل کرنے والا پہلا عرب ملک بن گیا

سعودی عرب نے جاپان سے جی-20 کی صدارت حاصل کر لی اور وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والا پہلا عرب ملک بن گیا جبکہ مستقبل میں عالمی سطح پر ان کے وسیع کردار کی امید بحال ہو گئی ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی 'اے ایف پی' کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے جی -20 کی صدارت سنبھال لی اور جاپان صدارت سے سبکدوش ہو گیا اور سعودی عرب اگلے برس ریاض میں عالمی سربراہی کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔ سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق ‘سعودی عرب نے جی-20 کی صدارت سنبھال لی ہے اور ریاض میں عالمی سربراہی کانفرنس ہو گی، سعودی عرب اپنی صدارت کے دوران جاپان کی جانب سے شروع کیے گئے اقدامات کو جاری رکھنے اور عالمی سطح پر اتفاق رائے کو پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اس پیش رفت کو عالمی اتفاق رائے کو ترتیب دینے کے لیے منفرد موقع قرار دیا۔ ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب 100 سے زیادہ پروگراموں اور کانفرنسوں کی میزانی کرے گا جس میں وزرا کے اجلاس بھی شامل ہیں۔ گلوبل سلوشنز انشیٹیو نامی تھنک ٹینک کے صدر ڈینس اسنوور نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ ‘جب سعودی عرب جی-20 کی صدارت شروع کرے گا تو وہ پہلا عرب ملک ہو گا جو اس تنظیم کی سربراہی کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ‘ یہ صدارت سعودی عرب کے لیے ایک امتحان ہو گا کیونکہ عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلی، کم شرح پیدائش، آبادی کے حوالے سے مسائل سمیت دیگر مسائل کے ساتھ ساتھ بڑھتی ہوئی قوم پرستی اور مقبولیت پرستی کثیرالجہتی ترقی کو روک رہی ہے۔

بشکریہ ڈان نیوز

 

Post a Comment

0 Comments