Pakistan

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

اردوان کا ترکی میں بغاوت کرنیوالوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے ترکی میں بغاوت کرنے والے گروپ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ طیب اردوان نے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ سے واشنگٹن میں ملاقات کی، جس میں انہوں امریکی صدر سے مطالبہ کیا کہ ترکی میں بغاوت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ فتح ﷲ گولن امریکا میں 400 ایکڑ پر محیط علاقے میں رہائش اختیار کیے ہوئے ہے، وہ امریکا سے دنیا بھر میں نیٹ ورک چلا رہا ہے، جسے قبول نہیں کر سکتے۔ واضح رہے کہ امریکا روانگی سے قبل رجب طیب اردوان نے کہا تھا کہ امریکی صدر سے ملاقات میں شام میں ترکی کے ملٹری آپریشن، فتح ﷲ گولن کی تنظیم کے خلاف ان کی کارروائیوں پر بات چیت ملاقات کے ایجنڈے کا اہم موضوع ہوں گے۔

Post a Comment

0 Comments