امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سی آئی اے کی سربراہ جینا ہیسپل کو گزشتہ سال اس اہم عہدے پر تعینات کیا تھا۔ امریکی صدر ٹرمپ نے سیکریٹری خارجہ ریکس ٹلرسن کو عہدے سے برطرف کرنے کے بعد مائیک پومپیو کو اس عہدے پر مقرر کیا جبکہ جینا ہیسپل کو سی آئی کا سربراہ نامزد کیا۔ جینا ہیسپل کا بیرون ممالک کام کرنے کا وسیع تجربہ ہے اور وہ کئی اہم ممالک میں سی آئی اے کی سٹیشن چیف رہ چکی ہیں۔ ان کی نامزدگی کے فیصلے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اسے ایک غلط فیصلہ قرار دیا گیا تھا۔ اس کی وجہ ایسی متنازع جیل کی سربراہی تھی جس میں مشتبہ افراد سے واٹر بورڈنگ کے ذریعے تفتیش کی جاتی ہے۔
سی آئی اے کی سربراہ 2002ء میں تھائی لینڈ میں ایک ایسی ہی جیل کی سربراہ تھیں، جہاں القاعدہ کے مشتبہ افراد سے تفتیش کی جاتی رہی۔ بلیک سائٹس پر ہونے والی تنقید کے باوجود گذشتہ برس سی آئی اے کے سابق ڈائریکٹر مائیک پومپیو نے انھیں اپنا نائب مقرر کیا تھا۔ خیال رہے کہ سابق صدر باراک اوباما ایسے تمام سینٹرز کو بند کرنے کا حکم دیا تھا تاہم موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ زیادہ سختی سے تحقیقات کرنے کے حامی ہیں۔ جینا ہیسپل نیشنل کلینڈیسٹائن سروس کی ڈپٹی ڈائریکٹر اور نیشنل کلینڈیسٹائن سروس کے ڈائریکٹر کی چیف آف سٹاف کے عہدے پر بھی کام کر چکی ہیں۔
0 Comments