Pakistan

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

منشیات کی دنیا کے ’گاڈ فادر‘ ایل چاپو کو امریکی عدالت سے سزا

منشیات کی دنیا کے گاڈ فادر اور میکسیکو کے اسمگلر ایل چاپو کو امریکی عدالت نے منشیات اسمگلنگ کیس میں عمر قید اور جرمانے کی سزا سنا دی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق بروکلین کی فیڈرل عدالت نے ایل چاپو گزمین کو عمر قید کے ساتھ مزید تیس سال قید اور 12 ارب 60 کروڑ ڈالر جرمانے کی سزا سنائی۔ ایل چاپو کو فروری میں منشیات اسمگلنگ کیس میں امریکی عدالت نے مجرم قرار دیا تھا۔ 62 سالہ منشیات اسمگلر کو ٹرائل کے لئے خصوصی طور پر امریکا لایا گیا تھا۔ ایل چاپو گزمین دو دفعہ میکسیکو کی جیل سے فرار بھی ہو چکا ہے۔

Post a Comment

0 Comments