Pakistan

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

امریکا نے مزید جنگی طیارے خلیج پہنچا دیے، ایران مخالف پروازیں

امریکی فوج نے ایران کے ساتھ کشیدگی اور ممکنہ محاذ آرائی کے خدشے کے پیش نظر ʼ بی 52ʼ جنگی طیاروں کے بعد ایف 15 اور ایف 35 جہاز بھی خلیجی ملکوں کےاڈوں پر پہنچا دیئے ہیں۔ ایران کا کہنا ہے کہ ایران اپنے مفادات اور سرحدوں کے دفاع کے لئے پوری تیاری ہے، دوسری جانب روس کا بھی کہنا ہے کہ امریکی غیر ذمہ دارانہ اقدامات نے مشرق وسطی کو خطرات سے دوچار کر دیا ہے، ادھرمشرق وسطیٰ میں 1 لاکھ 20 ہزار فوجیوں کو بھیجے جانے کے پلان کو اپ ڈیٹ کر کے پیش کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی فضائیہ کا کہنا ہے کہ بمبار طیارے جنوب مغربی ایشیائی ملکوں میں بھی پہنچ گئے ہیں تاہم ان کے ٹھکانوں کےبارے میں نہیں بتایا گیا۔ دریں اثنا مشرق وسطیٰ میں تعینات امریکا کے بی ففٹی ٹو بمبار طیارے کی ایران کے خلاف پہلی مشن پرواز، امریکی ایئرفورس نے ویڈیو جاری کر دی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق صدرٹرمپ نے دھمکی دی کہ ایران نے کچھ کیا تو یہ اْس کی بڑی غلطی ہو گی اور شدید نقصان اْٹھانا پڑے گا۔

Post a Comment

0 Comments