Pakistan

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

امریکا کی پاکستانیوں کے ویزے روکنے کی دھمکی

امریکا نے پاکستانیوں کے ویزے روکنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ بےدخل افراد کو لینے سے انکار کیا تو ویزا نہیں ملے گا ، 10 ملکوں کی فہرست میں پاکستان کا نام بھی شامل کر دیا گیا ۔ امریکا نے پاکستان کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے نئے قواعد و ضوابط کے تحت پاکستانی شہریوں کے امیگرینٹ اور نان امیگرینٹ ویزے روک سکتا ہے ۔ ویزوں سے متعلق پابندیوں کا ذکر فیڈرل رجسٹر نوٹی فکیشن میں کیا گیا جو اس ہفتے کی شروع میں اپ ڈیٹ کیا گیا تھا اور اس کے مطابق پاکستان 10 ممالک کی فہرست میں تازہ ترین اضافہ ہے جنھیں ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ایک ضابطے کے تحت پابندیوں کا سامنا ہے ۔ پاکستان کے علاوہ اس لسٹ کے دیگر 9 ملکوں میں گیانا، گیمبیا، کمبوڈیا، اریٹیریا، گنی، سیرا لیون، برما، لاوس اور گھانا شامل ہیں۔

اس ضابطے کے مطابق ان ممالک کو امریکی ویزے دینے سے انکار کر دیا جائے گا جو امریکا سے بے دخل کیے جانے والے اور ویزے کی مدت سے زائد وقت تک قیام کرنے والوں کو واپس لینے سے انکار کریں ۔ 1996 میں نان امیگرینٹ ویزا سے متعلق قانون میں ترمیم کے بعد سے ویزے کی 318 درخواستیں متاثر ہوئی ہیں اور 10 ممالک پر پابندیاں عائد کی گئی تھیں ۔ یہ معاملہ پاکستانی اور امریکی حکام کے درمیان ایک سال سے زائد عرصے تک زیر بحث رہا ، واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے کے حکام کا موقف ہے کہ بیشتر معاملات میں بےدخل کیے جانے والوں کی قومیت ثابت نہیں ہوئی اور بعض کیسز میں ایسے افراد کی دستاویزات ضائع کر دی گئیں یا ان میں جعلسازی کی گئی جس کی وجہ سے ان کی تصدیق نہیں ہو سکی ۔

Post a Comment

0 Comments