Pakistan

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

اسرائیلی اخبار کی دہشتگرد کو للکارنے والے عزیز کی تعریف

نیوزی لینڈ کی مسجد میں نمازیوں پر حملہ کرنے والے آسٹریلوی دہشتگرد کو عبدالعزیز نے للکارتے ہوئے اس کا پیچھا کیا اور اسے بھگانے میں کچھ حد تک کامیاب بھی ہوا ۔ اسرائیلی اخبار ’’ہاریٹز‘‘ نے عبدالعزیز کی زبانی حملے کا احوال کچھ اس طرح رقم کیا۔ اخبار نے لکھا کہ عبدالعزیز کے بقول وہ حملہ آور کی توجہ بٹانے کے لیے چیختا چلاتا ہوا باہر کی طرف بھاگا۔ حملہ آور جب مزید اسلحہ لینے اپنی کار کی طرف گیا تو اس نے حملہ آور پر کریڈٹ کارڈ مشین پھینک کر ماری۔ 

عبدالعزیز نے بتایا کہ اس کے کانوں میں اپنے پانچ اور گیارہ سال کے بچوں کی آوازیں آرہی تھیں جو اسے واپس اندر بلا رہے تھے، اتنے میں حملہ آور نے مڑ کر پھر فائرنگ شروع کر دی۔ عزیز نے کہا کہ گولیوں سے بچنے کیلیے کاروں کے درمیان بھاگتا رہا۔ اتنے میں حملہ آور کی پھینکی ہوئی ایک گن پڑی نظر آئی، وہ اٹھا کر حملہ آور پر تانی، فائر کیا، مگرگن خالی تھی۔ اسرائیلی اخبار نے لکھا کہ عزیز نے بتایا کہ اسے حملہ آور کا سامنا کرتے کسی لمحے خوف محسوس نہیں ہوا۔ یہ ایسے ہی تھا جیسے وہ آٹو پائلٹ پر تھا اور اسے یقین تھا کہ اللہ نے ابھی اس کے مرنے کا وقت متعین نہیں کیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments