Pakistan

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

ولیم ہنری ہیریسن : امریکا کے عسکری رہنما، سیاست دان اور نویں صدر

ولیم ہنری ہیریسن ریاست ہائے متحدہ امریکا کے عسکری رہنما، سیاست دان اور نویں صدر تھے۔ وہ نمونیا کے باعث صدارت کے 31 ویں دن فوت ہو گئے۔ یوں وہ امریکی تاریخ میں سب سے کم عرصہ فرائض نبھانے والے صدر قرار پائے۔ اس وقت وہ پہلے صدر تھے جو عہدے کے دوران فوت ہوئے۔ اس لیے تھوڑے عرصے کے لئے ایک آئینی بحران بھی پیدا ہوا۔ وہ بنجمن ہیریسن پنجم کے سات بچوں میں سب سے چھوٹے تھے۔ ان کے والد کو امریکا کے بانیان میں شمار کیا جاتا ہے۔ وہ انڈیانا کے پہلے گورنر اور بعد ازاں اوہائیو سے امریکی نمائندے اور سینیٹر قرار پائے۔ ہیریسن نے پہلے عسکری ماہر کی حیثیت سے شہرت حاصل کی۔ انہوں نے جنگ ٹپی کینو میں امریکا کے مقامی باشندوں سے لڑائی میں انہیں شکست دی۔

جرنیل کی حیثیت سے 1812ء میں معرکہ تھیمز میں فتح ان کا سب سے اہم کارنامہ ہے۔ اس جنگ سے مزید جنگوں کا سلسلہ تھم گیا۔ امریکا کے 23 ویں صدر بنجمن ہیریسن ان کی اولاد میں سے تھے۔ ہیریسن نے فوج سے استعفے کے بعد سیاسی کیرئیر کا آغاز کیا۔ انہوں نے جلد ہی اشرافیہ میں اچھے دوست بنا لیے اور یوں اپنے سیاسی اثر و رسوخ کو بڑھاتے گئے۔ 68 سال کی عمر میں عہدہ صدارت سنبھالتے وقت وہ معمر ترین صدر تھے۔ یہ ریکارڈ رونالڈ ریگن نے تقریباً 140 برس بعد 1980ء میں 69 سال کی عمر میں منتخب ہو کر توڑا۔ 4 مارچ 1841ء کو عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد سخت سرد موسم میں دو گھنٹے طویل افتتاحی خطاب کیا۔ اس وقت انہوں نے لباس موسم کی مناسبت سے نہیں پہنا تھا چنانچہ انہیں نمونیا ہو گیا۔

وردہ بلوچ

Post a Comment

0 Comments