Pakistan

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

خلیج فارس : تقریباً 15 ہزار برس قبل وجود میں آئی

خلیج فارس ایران اور جزیرہ نما عرب کے درمیان واقع ہے۔ اسے بحرہند کی توسیع تصور کیا جاتا ہے۔ خلیج فارس نے عراق ایران جنگ کا محاذ ہونے کی وجہ سے 1980ء سے 1988ء کے دوران بین الاقوامی سطح پر ذرائع ابلاغ کی توجہ حاصل کی۔ اس کے بعد 1991ء میں ہونے والی جنگ کو خلیجی جنگ کا نام دیا گیا۔ تیل کے اخراج اور صنعت کاری کی وجہ سے اس کی آبی حیات کو خاصا نقصان پہنچ چکا ہے۔ خلیج فارس تقریباً 15 ہزار برس قبل وجود میں آئی۔ 

خیال کیا جاتا ہے کہ خلیج فارس کا نام سب سے پہلے قدیم ایرانی ہخامنشی سلطنت کے دور میں 550 قبل مسیح میں رائج ہوا۔ خلیج فارس 96912 مربع میل پر مشتمل ہے۔ یہ 615 میل طویل اور سب سے تنگ مقام پر صرف 35 میل چوڑی ہے۔ خلیج فارس کی اوسط گہرائی 160 فٹ ہے۔ اس کی زیادہ سے زیادہ گہرائی 300 فٹ ہے۔ خلیج فارس کے ساحلی علاقے دنیا میں خام تیل پیدا کرنے کا سب سے بڑا ذریعہ ہیں۔ کچھ ممالک اسے خلیج عرب کہتے ہیں۔ خلیج فارس میں بہت سے چھوٹے چھوٹے جزائر ہیں۔  

وردہ بلوچ

Post a Comment

0 Comments