Pakistan

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

چینی صدر کی آرمی کو جنگی صورتحال کے لیے تیار رہنے کی ہدایت

چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے حالیہ بیان میں چینی فوج کو کسی بھی 'ہنگامی' صورتحال میں جنگ کے لیے تیار رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ جنوبی چینی سمندر اور تائیوان کے ساتھ جاری سرحدی تناؤ اور امریکا کی جانب سے ایشیا ری ایشورنس ایکٹ کے اعلان کے بعد صورتحال مزید خراب ہو چکی ہے۔ واضح رہے کہ تائیوان اور چین کے مابین سرحدی تنازعہ جو کہ ایک لمبے عرصے تک جاری رہا ہے۔ چین تائیوان کو اپنا حصہ مانتا ہے اور اسی تناظر میں چینی صدر کی جانب سے تائیوان میں طاقت کے استعمال سے متعلق بھی بیان جاری کیا جا چکا ہے۔

امریکا کی جانب سے ایشیا میں چین کے بڑھتے ہوئے اور امریکا کے کم ہوتے ہوئے اثرو رسوخ کے جواب میں سے ایشیا ری ایشورنس ایکٹ پاس کیا گیا ہے جس کے مطابق امریکا تائیوان اور انڈیا سمیت کئی ممالک سے دفاعی، معاشی تعاون بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔ جس سے امریکا، چین کے تعلقات جو کہ پہلے ہی معاشی تناؤ کی وجہ سے خرابی کا شکار ہو چکے ہیں ان تعلقات میں مزید تناؤ پیدا ہو چکا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز ہی چین کی جانب امریکا کے تمام بموں کی ماں کے جواب میں بم کا تجربہ بھی کیا گیا ہے۔ دوسری جانب تائیوان کی صدر تسائی اینگ وینگ نے بھی عالمی برادری سے تائیوان میں جمہوریت کا دفاع کی اپیل کر دی ہے۔

Post a Comment

0 Comments